بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس کر بیٹی سے چھیڑ چھاڑ ، مخالفت کرنے پر بھائیوں کی بھی جم کر پٹائی

شاہجہاں پور میں ایک مرتبہ پھر لڑکی کے ساتھ دبنگوں نے قہر برپا کیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ دبنگوں نے گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ بچانے کیلئے آئے متاثرہ لڑکی کے بھائیوں کے ساتھ بھی ان دبنگوں نے مار پیٹ کی ۔ یہی نہیں گھر سے باہر جاتے وقت ان بدمعاشوں نے لڑکی کی کان سے زیور بھی نوچ لئے ۔ تاہم اس معاملہ میں ابھی تک مقامی پولیس تھانہ نے رپورٹ درج نہیں کی ، جس کی بعد اب متاثرہ نے ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے.

اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ آر سی مشن تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔ دبنگوں نے گھر میں گھس کر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور مخالفت کرنے پر اس کے کان سے زیور نوچ لئے ، جس کی وجہ سے لڑکی زخمی ہوگئی ۔ جب لڑکی کے چیخنے چلانے کی آواز سن کر اس کے بھائی آئے تو دبنگوں نے ان کے ساتھ بھی جم کر مار پیٹ کی ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ اس معاملہ میں جب لڑکی انصاف کیلئے پولیس کے پاس گئی تو وہاں سے ان کو بیرنگ لوٹا دیا گیا.

فی الحال اس معاملہ میں متاثرہ لڑکی نے ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے ۔ ایس پی نے رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ متاثرہ لڑکی بی جے پی لیڈر کی بیٹی ہے اس کے باوجود پولیس نے ایسا رویہ اختیار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT