بی جے پی نے 11راجیہ سبھا امیدواروں کی فہرست جاری کی‘ مدھیہ پردیش سے سندھیا کا نام بھی شامل

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق لیڈر جیوترادتیہ سندھیاجنھوں نے اس ے قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی کو مدھیہ پردیش سے بی جے پی کا راجیہ سبھا امیدوار کے طور پر چہارشنبہ کی شام کوجاری کردہ ایک فہرست میں نام شامل کیاگیاہے۔

گیارہ امیدواروں میں بی جے پی نے اپنے ساتھی پارٹیوں کو بھی دوسیٹیں فراہم کی ہیں۔جھارکھنڈ سے ریاستی صدر دیپک پرکاش اور راملیا بین بارا کو جبکہ گجرات سے ابھے بھردواج کو بی جے پی نے ٹکٹ دیاہے۔

مہارشٹرا میں بی جے پی نے اودیان راج بھوسلے کو اترا سے ہے این ڈی اے کا حصہ ریپلکن پارٹی آف انڈیا۔اے کے صدر رام داس اتھولے کے لئے دوسرے سیٹ پر مددکریں گے۔

بہار سے وویک ٹھاکر وہیں آسام سے مذکورہ پارٹی بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ (بی پی ایف) لیٹر بسواجیت ڈائماری کو ایک سیٹ پر حمایت کرے گی وہیں پارٹی لیڈر بھونیشوار کالیتا کو دوسرے سیٹ پر امیدوار بنایاگیاہے۔

راجستھان میں پارٹی امیدوار راجندر گہلوٹ ہیں۔بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہاکہ ارون سنگھ نے کہاکہ امیدواروں کے ناموں کو پارٹی کے سنٹرل الیکشن کمیٹی کے منگل کے روز ہوئے اجلاس میں قطعیت دی گئی ہے

جس کی صدرات پارٹی صدر جے پی نڈا نے کی تھی اور اس میں وزیراعظم نریندر مودی‘ وزیر داخلہ امیت شاہ‘ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران نے شرکت کی تھی