بی جے پی کا الیکشن، ترقی اور بجلی کے نام پر دھوکہ :عمر

   

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر کا الزام ہے کہ بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی بجلی کا اس قدر برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے ۔ عمر عبداللہ پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں عوامی جلسے کے بعد میڈیا سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، ہمیں الیکشن کے نام پر ہی نہیں بلکہ بے روز گاری کا مسئلہ حل کرنے کے نام پر، ترقی کے نام اور بجلی کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے ۔ ہمارے وقت میں بھی بجلی کا اتنا برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے ، آخر کیا وجہ ہے کہ بجلی کا نظام ٹھیک نہیں کیا جا رہا ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جب الیکشن کیلئے پینتھرس پارٹی نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کی تھی تو اس وقت چیف جسٹس صاحب نے کہا تھا کہ یہ مسئلہ دفعہ 370 کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس کا جواب اسی وقت دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم امید کرتے ہیں کہ جب عدالت عظمیٰ سے دفعہ 370 کے متعلق فیصلہ آئے گا تو اس میں الیکشن کا بھی ذکر ہوگا۔