بادل کی بیوی اور ایس اے ڈی لیڈر ہرسمرت کور بادل نے 17ستمبر کے روز مرکزی کابینہ سے لوک سبھا میں ان کی سختی کے ساتھ بل کی مخالفت کے بعد وزرات کواستعفیٰ دیدیاتھا
چندی گڑھ۔شیرومنی اکالی دل نے اتوار کے روز فارم بلز کے معاملے میں قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) سے علیحدگی اختیارکرلی ہے‘ پچھلے کچھ سالوں میں علیحدگی اختیار کرنے والے یہ تیسری بڑی پارٹی ہے۔
ہفتہ کی رات میں این ڈی اے سے دستبرداری کے فیصلے کا اعلان ایس اے ڈی کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کیاتھا‘
پارلیمنٹ میں حالیہ اجلاس کے وران پیش کردہ تین قانون جس پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیاتھا کے خلاف پنجاب میں تیزی کے ساتھ پھیلتے احتجاج کے پیش نظر یہ فیصلہ لیاگیاہے۔
بادل کی بیوی اور ایس اے ڈی لیڈر ہرسمرت کور بادل نے 17ستمبر کے روز مرکزی کابینہ سے لوک سبھا میں ان کی سختی کے ساتھ بل کی مخالفت کے بعد وزرات کواستعفیٰ دیدیاتھا‘ اور دعوی کیاکہ یہ قوانین پنجاب میں زراعت کے شعبہ کو ”تباہ“ کردے گا۔
انہوں نے کہاکہ شرومنی اکالی دل کے فیصلہ ساز اعلی سطحی کمیٹی نے متفقہ طور پر آج رات بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے سے علیحدگی کا فیصلہ کیاہے او رمزیدکہاکہ ایس اے ڈی حالانکہ بی جے پی کی قدیم ساتھی ہے مگرمذکورہ حکومت کسانوں کے جذبات کے احترام پر بات نہیں سن رہی ہے۔
شیو سینا اور ٹی ڈی پی کے بعد ایس اے ڈی تیسری بڑی پارٹی ہے جس نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
پچھلے سال نومبر میں بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے شیو سینا نے کانگریس اور این سی پی سے ہاتھ ملاکر مہارشٹرا میں حکومت تشکیل دی تھی’وہیں سال2018میں تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کو الودع کہہ دیاتھا۔
لوک سبھا میں بی جے پی کے پاس موثر اکثریت ہے۔
ہرسمرت کور کا ٹوئٹ
If Pain & Protests of 3 cr punjabis fail to melt the rigid stance of GoI, it's no longer the #NDA envisioned by Vajpayee ji & Badal sahab. An alliance that turns a deaf ear to its oldest ally & a blind eye to pleas of those who feed the nation is no longer in the interest of Pb. https://t.co/OqU6at00Jx
— Harsimrat Kaur Badal (@HarsimratBadal_) September 26, 2020
اپوزیشن نے بھی فارم بلز کے خلاف قومی سطح پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بلز کسانوں کے حقوق پر زبردست وار ہے