حیدرآباد/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس تادیبی کارروائی کمیٹی پر سینئر قائدین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ کمیٹی صدرنشین ڈاکٹر ایم چنا ریڈی صرف ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جنہوں نے صدر پردیش کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔ سینئر قائدین کے خلاف بیانات دینے والوں پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ تادیبی کمیٹی نے اختیارات سے تجاوز کرکے سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی کو خارج کردیا تھا لیکن اتم کمار ریڈی کے خلاف بیان پر سابق رکن اسمبلی انیل کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ انیل نے اتم کمار پر الیکشن فنڈز حسابات پیش نہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ناراض قائدین کے اجلاس کے بعد انیل نے اتم کمار ریڈی کو نشانہ بنایا۔ سینئر قائدین کا کہنا ہے کہ کمیٹی مخصوص افراد کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ ر