ایک طرف سماجی دوری کی برقراری کو یقینی بنانے اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے مساجد میں مصلیوں کی تعداد کو محدود کردیاگیا ہے تودوسری جانب عید کے موقع پر عیدگاہوں میں نماز کی ادائیگی کے لئے بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے
مگر تاریخی چارمینار کے دامن میں واقع بھاگیہ لکشمی مندر میں ہجوم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں پر نہ تو کوئی کویڈ 19کے قواعد ہیں اور ہی ان کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کوئی کاروائی کرتا نظر آرہا ہے۔
جب عوامی اجتماعات سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا قوی خدشہ لاحق ہے تو حکومت کو چاہئے کے اس طرح کے تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرے۔
پیش ہے سیاست ڈاٹ کی یہ خصوصی رپورٹ