الجیرس: الجزائر میں آزاد قومی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ صدر عبدالمجید تبون نے 94.65 فیصد ووٹرز کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری صدارتی مدت جیت لی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد شرفی نے اتوار کی شام ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ تبون نے 50 لاکھ 329 ہزار 253 ووٹ حاصل کیے۔ دوسرے امیدوار اور سوسائٹی فار پیس تحریک کے سربراہ عبد العالی حسانی شریف نے ایک لاکھ 78 ہزار 797 ووٹ یعنی صرف 3.17 فیصد ووٹ حاصل کیے۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ سوشلسٹ فورسز فرنٹ کے فرسٹ سکریٹری اور تیسرے صدارتی امیدوار یوسف اوشیش نے ایک لاکھ 22 ہزار 146 ووٹ یعنی 2.16 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے شفاف انتخابات کے حصول کے لیے بڑی احتیاط سے کام کیا ہے اور تمام امیدواروں کے درمیان منصفانہ مقابلے کو یقینی بنایا ہے۔امیدوارعبد العالی حسانی شریف کی انتخابی مہم نے انتخابی عمل پر تنقید کی تھی اور نتائج میں مبالغہ آرائی کے علاوہ خلاف ورزیوں اور دباؤ کی موجودگی کی بات کی تھی جو غلط ثابت ہوئی۔