تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو مڈ ڈے میلس ، محکمہ تعلیمات کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت سرکاری ، بلدیاتی اداروں اور دیگر اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ طلباء کے ساتھ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا حاصل کرے گا ۔ ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ، منڈل ایجوکیشن آفیسرس ، ہیڈ ماسٹرس ٹیچرس اور نان ٹیچنگ ملازمین کو اس فیصلے کی اطلاع دی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر ، مڈ ڈے میل کو ہدایت کی گئی کہ وہ ٹی جی بریک فاسٹ اور ایم ڈی ایم پورٹل میں ترمیم کریں تاکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی کھپت کو ریکارڈ کیا جاسکے ۔۔ ش m/b