عَنْ عَلِيٍّ رضي اللہ عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ لِفَاطِمَةَ: إِنِّي وَ إِيَّاکِ وَ هٰذَيْنِ وَ هٰذَا الرَّاقِدَ فِي مَکَانٍ وَّاحِدٍ يَّوْمَ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ أحْمَدُ وَالْبَزَّارُ.
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا سے فرمایا: (اے فاطمہ!) میں، تو اور یہ دونوں (حسن و حسین) اور یہ سونے والا (حضرت علی رضی اللہ عنہ کیونکہ اس وقت آپ سو کر اُٹھے ہی تھے) روزِ قیامت ایک ہی جگہ ہوں گے۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد اور بزار نے روایت کیا ہے۔
اے اہل محشر ! اپنی نگاہیں جھکالو !
عَنْ عَلِيٍّ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُوْلُ: إِذَا کَانَ يَوْمَ الْقِيَامَة نَادٰي مُنَادٍ مِنْ وَّرَاءِ الْحِجَابِ: يَا أهْلَ الْجَمْعِ، غُضُّوْا أبْصَارَکُمْ عَنْ فَاطِمَة بِنْتِ مُحَمَّدٍ ﷺ حَتّٰي تَمُرَّ.
رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قیامت کے دن ایک نداء دینے والا پردے کے پیچھے سے آواز دے گا: اے اھلِ محشر! اپنی نگاہیں جھکا لو تاکہ فاطمہ بنت مصطفیٰ ﷺ گزر جائیں۔‘‘
اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔