برسلز : ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان ماہ فروری میں منصوبہ بندی کردہ سہہ رکنی میکانزم اجلاس کو آئندہ کی کسی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ماہ فروری میں بیلجئن دارالحکومت برسلز میں مجوزہ اجلاس کو آئندہ کی کسی تاریخ پر ڈال دیا گیا ہے۔سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے صدر رجب طیب اردغان کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں کیں اور 21 جنوری کو دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانہ کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے جیسی گھناونی حرکت کی گئی۔