ترکیہ میں دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے اثاثےمنجمد کردیے گئے

   

انقرہ : ترکیہ میں دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK، داعش اور MLKP (مارکسسٹ لیننسٹ کمیونسٹ پارٹی) سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے ’’اثاثہ منجمد کرنے کے فیصلے‘‘ کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کی رو سے ترکیہ میں PKK/KCK سے منسلک Lezgin Örnek، Ayfer Beklen، Neslihan Zeray، Meier Fuchs Susanne، Schmid Pia Barbara، Cömert Ard?ç اور MLKP سے تعلق رکھنے والے حسن داع دیلن کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب ترکیہ میں داعش سے منسلک 6 افراد اور 4 قانونی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔داعش سے تعلق رکھنے والے متعد دافراد کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں نیوین حمیدہ، صوپی حمیدہ، شاکر الحسینی، محمد صلاح محمد عبدالواحد، محمد الواکی، اور عمر الوکی کے کے نام شامل ہیں۔