انقرہ :ترکی میں عام انتخابات کے لیے دو متبادل تاریخوں کے باوجود حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا زلزلے کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ ترک اخبار حریت نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوغان 14 مئی اور پارٹی کے بہت سے ارکان 18 جون کے انتخابات کے حق میں ہیں۔ دوسری جانب حکمران جماعت نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔