تریپورہ میں مسلمانوں کے ساتھ بربریت‘ راہول گاندھی کا بیان

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی تریپورہ میں مسلمانوں کے ساتھ بربریت کا الزام لگایا اور استفسار کیاکہ او رکب تک حکومت گونگی او ربہری بن کر رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جو لوگ ہندوازم کے نام پر تشدد کررہے ہیں وہ ہندو نہیں منافق ہیں۔ انہوں نے ایک ہندی ٹوئٹ میں کہاکہ ”ہمارے مسلمان بھائیوں کے ساتھ تریپورہ میں بربریت کی جارہی ہے۔

جو غدار نفرت اورتشدد ہندوؤں کے نام پر انجام دے رہے ہیں وہ ہندو نہیں ہیں بلکہ منافق ہیں“

انہوں نے ہیش ٹیگ تریپورہ رائٹس کااستعمال کرتے ہوئے پوچھا کہ ”جب تک حکومت گونگی او ربہری بنے رہے گی“۔بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں کے دوران ہندوؤں کے خلاف پیش ائے تشدد کی مخالفت کرتے ہوئے منگل کے روز وی ایچ پی کی نکالی گئی ریالی میں چامتیلا میں ایک مسجد اور دودوکانات کو نذر آتش کردیاگیاتھا۔

پولیس کے بموجب اس کے علاوہ تین مکانات اوردوکانات جو اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے تھے راوا بازار میں تباہ کردیاگیاہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں کانگریس کے سابق صدر نے پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔ انہوں نے ہندی میں ایک ٹوئٹ کے ذریعہ پوچھا کہ ”کس زوایے سے یہ اچھے دن ہیں“۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کانشانہ بنانے کے لئے ”ٹیکس جبری وصولی“ اور ”تیل کی قیمت“ ہیش ٹیگ کا استعمال کیاہے۔

انہوں نے ایک نیوز رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہاگیا ہے کہ پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں قابو میں نہیں ہے اور دہلی میں پٹرول 108 روپئے اور ممبئی ڈیزل 105روپئے سے تجاوز کرگیاہے۔ ملک بھر میں مذکورہ کانگریس پارٹی تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔