تلنگانہ اور اے پی کیلئے کانگریس کے امیدواروں کی فہرست

اُتم کمار ریڈی نلگنڈہ ، فیروز خان حیدرآباد ، انجن کمار یادو سکندرآباد سے امیدوار

حیدرآباد۔18 مارچ ( سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے لوک سبھا چناؤ کیلئے تلنگانہ کے 8 اور آندھراپردیش کے 22امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ ہائی کمان نے تلنگانہ میں کاگنریس کے موجودہ موقف میں بہتری کیلئے صدر پردیش کاگنریس اُتم کمار ریڈی کو نلگنڈہ لوک سبھا حلقہ سے میدان میں اتارا ہے ۔ کانگریس نے کھمم حلقہ کے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا جہاں سے کانگریس کے 4 ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں ۔ آج رات جن 8امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ان میں موھو یاشگی گوڑ ( نظام آباد ) ، انجن کمار یادو ( سکندرآباد ) ، محمد فیروز خان ( حیدرآباد ) ، ڈاکٹر سی ایچ ومشی چندر ( محبوب نگر ) ، ڈاکٹر ملو روی ( ناگر کرنول ) ، اُتم کمار ریڈی ( نلگنڈہ ) ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ( بھونگیر ) اور ایس سامبیا ( ورنگل ) شامل ہیں ۔ 8 امیدواروں کا پہلے اعلان کیا جاچکا ہے ۔ 17 میں 16امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ۔ اب صرف کھمم حلقہ کے امیدوار کااعلان باقی ہے ۔ آندھرا کے 22امیدواروں میں 3مسلم امیدوار شامل ہیں جن میں شیخ مستان ولی ( گنٹور ) ، احمد علی خان ( کرنول ) اور محمد شاہجہاں باشاہ ( راجم پیٹ) شامل ہیں )

TOPPOPULARRECENT