تلنگانہ ریاست کے سی آر کی بدولت تشکیل

   

شمس آباد میں دیکشھا دیوس ، سبیتا اندرا ریڈی کا خطاب
شمس آباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں بی آر ایس پارٹی ضلع ہیڈ کوارٹر میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے دیکشھا دیوس پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے سی آر کی بدولت ہی حاصل ہوا ہے اگر کے سی آر نہیں ہوتے تو تلنگانہ بھی قائم نہیں ہوتا ۔ علحدہ تلنگانہ تحریک کا آغاز شمس آباد کے موضع پالماکول سے کیا گیا تھا ۔ کے سی آر کی اس تحریک میں تمام طبقات اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے متحد ہو کر آواز اٹھائی تھی اور جانی قربانیاں دینے کے بعد مرکزی حکومت نے علحدہ تلنگانہ کا اعلان کیا تھا ۔ علحدہ ریاست قائم ہونے کے بعد کے سی آر ریاست کے پہلے چیف منسٹر بنے اور ریاست کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا ۔ 2023 میں ریونت ریڈی چیف منسٹر بننے کے بعد ایک بھی ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے ۔ 11 ماہ میں وہ صرف اعلانات تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ۔ چھ گیارنٹیوں پر عمل کیا ہوا یہ جواب چیف منسٹر کو عوام کو دینا ہوگا ۔ محمد محمود علی سابق وزیرداخلہ ، منچی ریڈی کشن ریڈی ، کارتک ریڈی و دیگر افراد نے بھی خطاب کیا ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے پارٹی پرچم لہرا کر جلسہ کا آغاز کیا ۔۔