تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی دوبارہ مستحکم ہوگی: چندرا بابو نائیڈو

   

تلنگانہ کے بھدرا چلم کا دورہ، سیلاب کے متاثرین سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی دوبارہ مستحکم ہوگی۔ چندرا بابو نائیڈو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر ان دنوں تلنگانہ میں ہیں۔ انہوں نے بھدرا چلم ضلع کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھدرا چلم کی مندر میں خصوصی پوجا کی اور مقامی قائدین کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر گاؤں میں آج بھی تلگو دیشم کا کیڈر اور حامی موجود ہیں۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے تلگو دیشم کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کئی اضلاع میں تلگو دیشم پارٹی بہتر مظاہرہ کرے گی۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ متحدہ کھمم ضلع تلگو دیشم کا گڑھ ہے۔ وہ ریاست بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں کو سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کرنے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں کے تحفظ میں ناکامی کے سبب کئی مواضعات متاثر ہوئے ہیں۔ تلگو دیشم کے مقامی قائدین نے چندرا بابو نائیڈو سے خواہش کی کہ ستمبر میں کھمم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں۔ ر