حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے ریاست کے بیشتر علاقوں میں ابرآلود موسم اور ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ابر آلود موسم کے نتیجہ میں معمول کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق چہارشنبہ کے دن ریاست کے بیشتر علاقوں بشمول حیدرآباد میں صبح سے موسم ابر آلود رہا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی اور ماحول میں کہر پایا گیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔ معمول کا درجہ حرارت میں 1 تا 2 ڈگری کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ پیر سے حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 18.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے درجہ حرارت سے 4 ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے 8 جنوری سے سرد اور خشک موسم کی پیش قیاسی کی ہے۔ صبح کے اوقات میں کہر کے ساتھ دن کے اوقات میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔