تلنگانہ میں کورونا کے 1896 نئے کیس، 8 اموات

,

   

ریکوری کی شرح میں بہتری، شہر کے مقابلہ اضلاع میں کیسوں میں اضافہ
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیو کے 1896 نئے کیسس منظر عام پر آئے اور 8 افراد فوت ہوئے۔ ریاست میں فوت ہونے والوں کی تعداد 645 ہوگئی جبکہ پازیٹیو کیسس کی جملہ تعداد 82647 ہے۔ 22628 کورونا کے ایکٹیو کیسس پائے گئے۔ اتوار اور پیر کے درمیان 1788 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 59374 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق15554 مریض ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں جبکہ 7074 دواخانوں میں شریک ہیں۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 71.84 فیصد ہے اور ابھی تک 84 فیصد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پیر کی رات تک جملہ 6 لاکھ 42 ہزار 875 کورونا ٹسٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18035 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 959 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ہیلت بلیٹن کے مطابق 21 تا30 سال کے 22.9 فیصد، 31 تا 40 سال کے 24.6 فیصد اور 41 تا50 سال کے 18.4 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ گریٹر حیدرآباد میں کورونا کے 338 کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 60 ، عادل آباد 14 ، جگتیال 59 ، جنگاؤں 71 ، گدوال 85، کاماریڈی 71، کریم نگر 121، کھمم 65، محبوب نگر 58، محبوب آباد 23، میدک 14 ، ملکاجگیری 119 ، نلگنڈہ 54، نرمل 12، نظام آباد 42 ، پداپلی 66، سرسلہ 38 ، رنگاریڈی 147 ، سنگاریڈی 49 ، سدی پیٹ 64، سوریا پیٹ 32 ، وقارآباد 21، ونپرتی28 ، ورنگل ( رورل) 35، ورنگل ( اربن ) 95 اور بھونگیر میں 24 کیسس پائے گئے ہیں۔