حیدرآباد ۔16۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 406 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 494 افراد صحت یاب ہوئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 3095 ہے جو آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 27348 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 581 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 177 کیسس درج کئے گئے جبکہ کریم نگر 11 ، کھمم 10 ، محبوب نگر 14 ، ملکاجگری 32 ، نلگنڈہ 18 ، پدا پلی 13 ، رنگا ریڈی 27 اور بھونگیر میں 16 کیسس درج کئے گئے ۔ر