حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 596 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں 921 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔ تلنگانہ میں کورونا کیسس کی تعداد میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے اور پازیٹیو کیسس سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد درج کی جارہی ہے ۔ کورونا سے ابھی تک 1470 افراد فوت ہوئے جبکہ پازیٹیو کیسس 272719 ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 8498 ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 59471 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 803 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 102 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 26 ، جگتیال 18 ، کاما ریڈی 12 ، کریم نگر 36 ، کھمم 17 ، محبوب نگر 13 ، محبوب آباد 15 ، منچریال 19 ، ملکاجگری 47 ، ملگ 17 ، ناگر کرنول 16 ، نلگنڈہ 24 ، نظام آباد 11 ، سرسلہ 11 ، رنگا ریڈی 46 ، سوریا پیٹ 15 ، ونپرتی 11 ، وقار آباد 10 ، ورنگل اربن 19 اور بھونگیر میں 10 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔