حیدرآباد ۔ 10۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے لوک سبھا انتخابات اور سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے سلسلہ میں 13 مئی کو بااجرت عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا کے ساتھ سکندرآباد کنٹونمنٹ کا ضمنی چناؤ 13 مئی کو مقرر ہے۔ حکومت نے بااجرت تعطیل کیلئے احکامات جاری کئے اور اس سلسلہ میں سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی کہ ان کے حدود میں موجود تمام خانگی کمپنیوں میں احکامات پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ رائے دہی میں ہر رائے دہندہ کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔1