درجہ حرارت منچریال میں 47.2 ‘ کتہ گوڑم میں 47.1
دونوں شہروں میں 43.3 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا
حیدرآباد۔30۔مئی ۔(سیاست نیوز) تلنگانہ میں آج موسم گرما کا گرم ترین دن ریکارڈ کیاگیا ۔ منچریال میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ بھدادری کتہ گوڑم میں 47.1 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ بیشتر اضلاع میں 45 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد 43.3 ڈگری اعظم ترین ریکارڈ کیاگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں سال گذشتہ 30مئی کو بیشتر مقام 40ڈگری سے کم درجہ حرارت تھا اور شہر میں35اور 36 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا تھا۔ جاریہ موسم گرما میںتلنگانہ و ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی گرم ترین موسم ریکارڈ کیا گیا اور گذشتہ ماہ دونوں شہروں و نواحی علاقوں میں گرم ہواؤں اور درجہ حرارت میں اضافہ جاری تھا لیکن گذشتہ تین ہفتوں میں بارش سے گرمی سے شہریوں کو راحت حاصل ہوئی تھی لیکن گذشتہ دو یوم سے گرمی کی شدت میں اضافہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کہا جا رہا کہ درجہ حرارت اور رطوبت میں اضافہ سے 30 مئی موسم گرما کا گرم ترین دن ریکارڈ کیاگیا ۔3