حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے نئے آر ٹی آئی کمشنرس نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اُن کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور اِس عہدہ پر تقرر کے لئے اظہار تشکر کیا۔ گورنر جشنودیو ورما کی منظوری کے بعد حکومت نے 4 رائٹ ٹو انفارمیشن کمشنرس کے طور پر پی وی سرینواس راؤ، بی ایودھیا ریڈی، ڈی بھوپال اور محسنہ پروین کو مقرر کیا ہے۔ چیف انفارمیشن کمشنر کے طور پر چندرشیکھر ریڈی نے پہلے ہی اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ نئے انفارمیشن کمشنرس کو چیف انفارمیشن کمشنر حلف دلائیں گے۔ ایودھیا ریڈی چیف منسٹر کے چیف پی آر او کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ پی وی سرینواس راؤ کا تعلق تلگو نیوز چیانل سے ہے۔ طویل عرصہ سے ریاست میں چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنرس کے ایودھیا مخلوعہ تھے۔ سابق بی آر ایس حکومت نے تقررات پر توجہ نہیں دی جس کے نتیجہ میں آر ٹی آئی کے تحت درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انفارمیشن کمشنرس کو مختلف محکمہ جات کی درخواستوں کی یکسوئی کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔1