تلنگانہ کے بعض مقامات پر درجہ حرارت 44ڈگری سے تجاوز

   

حیدرآباد 2 مئی ( یواین آئی)محکمہ موسمیات کی سائنسداں ڈاکٹر اے سریانی نے کہا ہے کہ ریاست کے بعض مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے اور یہ صورتحال آئندہ چار دنوں تک بھی جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ جاریہ ہفتہ کے آخری دو یا تین دنوں میں ریاست بھر میں مسلسل گرمی کی لہر برقراررہے گی۔بعض مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ درج کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد میں 44.1 ڈگری اورراماگنڈم میں 44.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔تلنگانہ کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سے زائد درج کیاگیا جبکہ شمالی تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاگیا ہے ۔