تلنگانہ کے کئی مقامات پر کہر، محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد18جنوری(یواین آئی) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگرچہ تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت معمول پر ہے ، لیکن کئی مقامات پر کہر چھائی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ناگرتنا نے کہا کہ کہرکا اثر چار سے پانچ دنوں تک شدید رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شمال مشرقی اور مشرقی اضلاع میں شدید کہرچھائی رہے گی۔ ناگارتنا نے کہر کے سلسلہ میں عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔