تلنگانہ کے 17 اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں 17 اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ درجہ حرارت 41 تا 42 ڈگری تک پہنچ جائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھدرا دری کتہ گوڑم ، آصف آباد ، نرمل ، مولگو ، جگتیال ، پداپلی ، منچریال ، کریم نگر ، بھوپال پلی ، کھمم ، سوریہ پیٹ ، محبوب آباد ، ہنمکنڈہ ، ورنگل ، نلگنڈہ ، جنگاؤں اور یادادری بھونگیر میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہے گا ۔۔ ش