تلگو کامیڈین علی لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں

   

تلگو فلم کامیڈین علی سمجھا جاتا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے اور پچھلے کئی برسوں سے وہ تلگودیشم پارٹی سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل انہوں نے تلگودیشم پارٹی سے راجمندری سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ کیا تھا لیکن صدر تلگودیشم پارٹی کے کہنے پر انہوں نے دستبرداری اختیار کی لیکن راجمندری سے گورنٹلا بچیا چودھری کو ٹکٹ دینے کے بعد علی نے پارٹی سے کچھ فاصلہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق علی جو تلگودیشم شائقین کے پسندیدہ اداکار ہیں راجمندری سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے اس حلقہ میں عوام کے لئے کام کیا ہے لیکن سمجھا جاتا ہے کہ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے انہیں نظرانداز کئے جانے کے بعد انہوں نے پچھلے دنوں وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور موجودہ سیاست اور عام انتخابات پر بھی بات چیت کی اس کے بعد علی نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا کہ وہ آنے والے انتخابات میں ٹی ڈی پی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے یا پھر وائی ایس آر پارٹی امیدوار کے طور پر ابھی اس بات کا انہوں نے خلاصہ نہیں کیا ہے یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ علی، پون کلیان کی پارٹی سے بھی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں کیونکہ وہ پون کلیان کے بہت ہی قریبی رفیق ہیں اور پون کلیان کی ہر فلم میں بھلے ہی وہ مہمان رول ہو علی ضرور نظر آتے ہیں۔