تاہم متاثر ہ کا دوست روی جو واقعہ کا عینی شاہد ہے نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ ساحل کو ”ایک شخص نے لاٹھی سے پیٹا اور اس کی بیوی نے لات اور گھونسے رسید کئے“
نئی دہلی۔ ایک درجن سے زائد لو گ دہلی کے مضافات میں منگل کے ابتدائی ساعتوں میں چوری شبہ پر ایک 21سالہ شخص کی پیٹائی میں موت کا واقعہ کو تماشائیوں کے طور پر کھڑے ہوکر دیکھ رہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس(اوٹر نارتھ) گورو شرما نے کہاکہ متوفی شخص کی شناخت ساحل ورما کے طور پر ہوئی ہے‘ کو گھر کی چھت سے گرنے کے بعد زخمی ہوگیاتھا جہا ں پر مبینہ طور سے وہ دروازہ توڑنے کی کوشش کررہاتھا۔
ڈی سی پی شرما نے کہاکہ ”ساحل منشیات کا عادی اورنہایت کمزور تھا۔ اس کو کچھ تمانچے رسید کئے گئے مگر وہ اس صدمہ کو برداشت نہیں کرسکا“۔
تاہم متاثر ہ کا دوست روی جو واقعہ کا عینی شاہد ہے نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ ساحل کو ”ایک شخص نے لاٹھی سے پیٹا اور اس کی بیوی نے لات اور گھونسے رسید کئے“۔
جب روی نے اپنے دوست کو بچانے کی کوشش میں مداخلت کی‘ مبینہ طور دونوں نے روی کو پیٹا اور اس کو دور ہٹنے پر مجبور کیا۔
ڈی سی پی نے کہاکہ غیر ارادۃ قتل کا ایک مقدمہ منٹوش نامی شخص کے خلاف درج کیاگیا ہے جس کو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔
جاریہ سال مارچ کے بعد سے اب تک چوری کے شبہ میں یہ عوام کے سامنے یہ قتل کی تیسری واردات ہے۔
فیکٹری سے مشتبہ چوری کے الزام میں کوڑا چننا والی ایک عورت کو سامیاپور بدلی میں پیٹا کر ماردیاگیا۔متوفی کا ساتھی موقع سے فرار ہونے کے لئے بیت الخلاء میں چھپ گیاتھا جس کو بعد میں چوری کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔
ایک ماہ سے کم وقت قبل 11اپریل کے روز مبینہ طو رپر نیرالا فارم ہاوز کی حصار تور کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک اور فردکو عملے نے اس قدر پیٹا کے اس کی موت واقع ہوگئی۔
وہیں ایف ائی آر میں جسمانی طور پر زخمی کا ذکر کیاگیا‘ ڈی سی پی شرما نے کہاتھا کہ متوفی شخص منشیات کا عادی تھی۔منگل کے واقعہ میں پولیس نے کہاکہ متوفی شخص ایک بہترین حمال تھا اور نیریلا صنعتی علاقہ میں کام کرتاتھا۔
اس کی ماں رانی نے وہ منشیات کا عادی نہیں تھا اور 2016میں کسی کے ساتھ ڈکیتی کرنے پر اس کو گرفتار کیاگیاتھا۔ رانی نے کہاکہ ”مگر میرا بیٹا چور نہیں ہے‘ وہ ہر روز سخت محنت کرتاتھا“ اور مزیدکہاکہ پیر کے روز10بجے رات کو وہ خود گھر سے باہر گیاتھا۔
مگر اس کے برعکس چھوٹا بھائی پینٹو نے دعوی کیاکہ وہ منشیات کے لئے باہر گیاتھا۔
ایک او رعینی شاہد جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ساحل بے حد نشہ کی حالت میں تھا اور پڑوس کے دوسرے گھر کی سیڑھیوں پر جاکر بیٹھ گیا۔
اس عورت نے کہاکہ ”بعد ازاں اس نے دروازے پر پیٹنا شروع کردیا۔ منٹوش اور اس کی بیوی جو اس گھر میں رہتے تھے نے اس پر دروازہ توڑنے کا شبہ یں پیٹائی شروع کردی“۔
منگل کے روز2بجے کے قریب روی کو احساس ہوا ہے کہ کچھ لوگ جمع ہوگئے ہیں اور ایک جوڑا پیٹائی کررہا ہے۔ روی نے کہاکہ ”منٹوش ایک لاٹھی کے ساتھ پیٹائی کررہاتھا۔
اس کی بیوی لات اور گھونسے رسید کررہی تھی۔ ان لوگوں نے الزام لگایا کہ ساحل ان کی چھت پر چڑ کر گھر سے چوری کی کوشش کررہاتھا“۔
او رمزیدکہاکہ کم سے کم تیس لوگ وہاں پر کھڑے ہوکر اس مارپیٹ کا تماشہ دیکھ رہے تھے۔
روی نے کہاکہ اس نے مداخلت کی کوشش کی مگر انہوں لوگوں نے دھمکی دے کر مجھے ہٹ جانے کو کہا۔ بعدازاں ایک مقامی شخص نے پولیس کو طلب کیا۔روی نے کہاکہ متعدد مرتبہ ساحل نے مارپیٹ سے بچنے کے لئے چھت پر چڑنے کی کوشش کی‘ جہاں سے وہ نیچے گر گیا۔
اسی وقت ساحل کی ماں او ربھائی موقع پر پہنچے‘ اس کو تیزی سے خون بہہ رہاتھا۔ رانی نے کہاکہ ”اس نے مجھے پانی کے لئے کہا۔
اپنے آخری لمحات میں اس نے مجھ سے جان بچانے کا استفسار کیا۔ بعدازاں موقع پر پولیس کی ایک ٹیم پہنچی اور ساحل کو مہارشی والمیکی اسپتال لے گئے جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا“