حیدرآباد۔ٹالی ووڈ اداکارہ تامنا بھاٹیہ کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے‘ جانچ کے بعد انہیں حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کیاگیاہے
تمنابھاٹیہ کو حیدرآباد کے خانگی اسپتال میں داخل کیاگیا
رپورٹس کے بموجب اداکارہ کو کرونا وائرس کی علامتیں پائی گئی تھیں جو وہ حیدرآباد میں اپنے آنے والے ویب سیریز کے لئے شوٹنگ کررہی تھیں۔
فوری انہیں حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال لے جایاگیا۔جیسے ہی اطلاعات عام ہوئے ان کے مداحوں نے تمنا کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار شروع کردیا۔
اگست میں تمنا بھاٹیہ نے کویڈ19کی والدین میں علامتیں پائی جانے کے بعد ہر کسی سے اس بات کا انکشاف کیاتھا کہ ان کے گھر میں کرونا وائرس کی جانچ چل رہی ہے۔
جب جانچ کی گئی تو جانکاری ملی کے والدین کرونا وائرس کی لپیٹ میں ائے تھے۔ تاہم انہیں جانچ میں منفی پایاگیاتھا۔
اندھا دھن میں تمنا بھاٹیہ
قبل ازیں مذکورہ اداکارہ نے تبو کے کردار والی فلم ’اندھا دھن‘ میں ریمک میں چونکا دینے والا کردار ادا کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”تبو کا کام کرنے میں میں ہمیشہ جذباتی رہتی ہوں۔
مذکورہ حقیقی فلم لوگوں پر نفسیاتی دباؤ بنانے میں اور انہیں تجسس میں رکھنے میں کامیا ب رہی ہے۔تلگومیں بنی مارلا پکا گاندھی فلم ہے