نئی دہلی : انٹلی جنس بیورو کے اسپیشل ڈائرکٹر تپن ڈیکا کو سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ موجودہ سربراہ اروند کمار کی جگہ لیں گے جب ان کے میعاد 30 جون کو ختم ہو جائے گی۔ دوسری طرف ریسرچ اینڈ انالیسیس ونگ (را) کے موجودہ سربراہ سامنت گوئل کو ان کی میعاد میں ایک سال کی ایک اور توسیع دی گئی ہے۔ ان کی موجودہ میعاد 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ روز سابق پنجاب ڈی جی پی دنکر گپتا کو این آئی اے کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ دیگر تقرر میں آئی بی اسپیشل ڈائرکٹر سواگت داس کو وزارت داخلہ میں اسپیشل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔