تھائی لینڈ میںاسکول بس حادثہ ، 25 افراد ہلاک

   

بینکاک : تھائی لینڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی اسکول بس میں 22 طلبہ اور 3 استاد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مضافات میں منگل کی صبح ایک اسکول بس میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب اسکول کے بچے اور اساتذہ بس میں سوار ہو کر تعلیمی دورے پر جا رہے تھے، بس کا ایک ٹائر پھٹنے سے وہیل میں آگ لگ گئی جس نے بہت تیزی سے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق بس میں اساتذہ اور طلبہ سمیت کل 44 افراد سوار تھے جن میں 38 طالب علم اور 6 ٹیچر شامل تھے جب کہ حادثے میں 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔