تین سالہ بچہ سوپر کاریں چلانے کا ماہر

   

انقرہ : ترکیہ سے تعلق رکھنے والا تین سالہ بچہ زین سوفوگلو اتنی سی عمر میں کار ڈرائیونگ میں کمال مہارت رکھتا ہے۔ زین سوفوگلو کے پیر بمشکل کار کے پیڈلز (کلچ، ایکسی لریٹر اور بریک) تک پہنچتے ہیں اور وہ اسٹیئرنگ وہیل کو بھی نہیں دیکھ پاتا لیکن اس کے باوجود وہ بہت سارے بڑے لوگوں سے اچھی ڈرائیونگ کرسکتا ہے۔ زین سوفوگلو، ترکیہ کے موٹر سائیکلسٹ ریسر کعنان سوفوگلو کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ زین سوفوگلو نے اپنی اس مختصر سی زندگی کا زیادہ تر وقت ریس میں استعمال ہونے والی طاقتور موٹرسائیکلوں اور سوپر کاروں کے ارد گرد گزاری ہے۔ غالباً اسی لیے وہ ڈرائیونگ اور ان گاڑیوں کے حوالے سے بہت سارے بالغوں سے زیادہ تجربہ رکھتا ہے۔ زین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جب دو برس کا بھی نہیں ہوا تھا تب اس کے والد، جو 5 بار کے سوپر اسپورٹ ورلڈ چیمپئن ٹائٹلز کے حامل ہیں، نے زین کی گھر کے ڈرائیو وے میں موٹر سائیکل رائیڈنگ کی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردی تھیں۔