تیونس میں عرب ممالک کے وزرائے داخلہ کا اجلاس

   

تونیس : جمہوریہ تیونس کے صدر قیس سعید کی صدارت میں تیونس میں عرب وزرائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وفد کی قیادت سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز نے کی۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں منشیات کا پھیلاؤ سب سے خطرناک ہے۔شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ انسداد منشیات کے لیے تعاون اور تجربات کا تبادلہ ناگزیر ہے۔