تیونس میں عرب وزرائے داخلہ کونسل کا 41 واں اجلاس

   

تیونس : جمہوریہ تیونس کے صدرقیس سعید نے صدارتی محل قرطاج میں عرب وزرائے داخلہ کے 41 ویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور دیگر عرب وزرائے داخلہ کا استقبال کیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیونس کے صدر نے عرب ممالک کے مابین سیکیورٹی امور میں تعاون کو مزید مربوط کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔صدر قیس سعید نے امید ظاہر کی کی عرب وزرائے داخلہ کونسل کا 41 واں اجلاس کامیاب رہے گا جس کے مثبت نتائج سے عرب ممالک اور انکے عوام مستفیض ہوں گے۔