جائیداد تنازعہ، بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) نلہ کنٹہ کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ مل کر چھوٹے بھائی کا قتل کردیا اور قتل کے فوری بعد شوہر بیوی نے پولیس میں خودسپردگی اختیار کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ ان دونوں بھائیوں میں جائیداد کیلئے تنازعہ چل رہا تھا اور قاتل بڑا بھائی وینکٹیش اس کے چھوٹے بھائی جس کا اس نے بیوی کے ساتھ مل کر قتل کیا، رمیش پر کافی برہم تھا۔ ان دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ جاری تھا۔ وینکٹیش نے آج اس کی بیوی کے ساتھ مل کر بھائی کا قتل کردیا۔ نلہ کنٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔