جاریہ سال موسم گرما شدت کا ہونے کے اندیشے

   

حیدرآباد 28 فبروری ( سیاست نیوز ) موسم گرما کا آغاز ہوگیا ہے اور گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش قیاسی کی گئی ہے کہ جاریہ سال موسم گرما بہت شدید ہوسکتا ہے ۔ دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کے اندیشے ظاہر کئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ مارچ سے مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جاسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب مارچ کے مہینے میں گرمی کی لہر کے کچھ ایام بھی ہوسکتے ہیں۔ عوام کو قدرے راحت مل سکتی ہے جب گرما کی بے موسم بارشوں کا بھی امکان ہے ۔