جاریہ ماہ خوفناک زلزلہ کی وارننگ

   

برلن:ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبٹس ایک بار پھر خوفناک انتباہ کے ساتھ سامنے آئے ہیں، اس بار انہوں نے جون کے پہلے ہفتے کے دوران ایک شدید زلزلے کے بارے میں خبردار کیا ہے جسے انہوں نے زبردست قرار دیا ہے۔ متنازعہ سائنسدان نے اس کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا اور لکھا کہ جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ، زیادہ ہوشیار رہیں۔ اپنی بات کی تائید میں فرینک نے اہم سیاروں کی پوزیشن کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 اپریل سے زمین، مریخ اور یورینس کے درمیان قربت اور پورا چاند بہت نازک صورتحال ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑا زلزلہ آسکتا ہے۔ تاہم فرنیک کا کہنا ہے کہ یہ زمین کی پرت اور اس پر دبا کی شدت پر منحصر ہے۔ ہوگریبٹس کی بار بار وارننگ نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، خاص طور پر اس کیلئے کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں آنے والے کئی زلزلوں یا جھٹکوں کی پیش گوئی کی تھی۔ ان میں سب سے اہم ان کی 6 فروری کو ترکی کی سرزمین پر آنیوالے تباہ کن زلزلے کی پیشی گوئی تھی جس میں 50 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے۔