جبل پور اسپتال میں لگی آگ۔ 10اموات

,

   

جبل پور۔ عہدیداروں کے بموجب مدھیہ پردیش کے جبل پور کے ایک اسپتال میں پیرکے روز پیش ائے مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں کم از کم10اموت ہوئی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لئے متعدد آگ بجھانے والی گاڑیاں نیولائف ملٹی اسپشالٹی اسپتال روانہ ہوئے اور ایک عہدیدار نے بتایاکہ بچاؤ کے کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ کئی لوگ بشمول مریضوں اور اسپتال عملے کے لوگ عمارت کے اندر موجو د ہیں۔ذرائع کے بموجب آگ لگنے کی وجہہ گروانڈ فلور پر شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔