جب کبھی ملک کوضرورت پڑے گی شیو سینا ہندوتوا کی تلوار چلائے گی۔ سنجے راؤت

,

   

ممبئی۔ دوسابق ساتھیوں شیو سینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان جاری لفظی جنگ کے دوران سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے منگل کے روز کہاکہ ملک کو جب کبھی اگر ضرورت پڑتی ہے تو ہم ان کی پارٹی ہندوتوا کی تلوار چلائے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ سینا ہمیشہ ہندوتوا وادی تھی او رہے گی۔راؤت نے یہاں پر رپورٹرس سے بات چیت کے دوران کہاکہ ”کسی بھی پارٹی سے ہمیں اپنا ہندوتوا کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم ہیں ہم تھے اورہم ہمیشہ ہندوتوا وادی رہیں گے۔ ہم ان کی طرح ہندوتوا کی سیاست نہیں کھیلتے۔ جب کبھی ملک کو ہماری ضرورت ہو‘ شیو سینا ہمیشہ آگے رہے گی تاکہ ہندوتوا کی تلوار چلا سکے“۔

قبل ازیں راؤت نے کہاتھا کہ بی جے پی کو ہندوتوا کی جیت کا سہرا نہیں لینا چاہئے کیونکہ مرکزنے مذہبی مقامات کو کویڈ19کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیاتھا اور اب وہ مہارشٹرا میں دوبارہ کھول دئے گئے ہیں۔

بی جے پی کی جانب سے پرزور انداز میں مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کے متعلق ہندوتوا کی بڑی جیت کہنے کا حوالہ دے کر رپورٹرس کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے راؤت نے کہاکہ ”لاک ڈاؤن نافد کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی نے کیاتھا اور منادر کو بند کرنے کا فیصلہ بھی ان کا تھا۔

لہذا اس معاملے پر سہرا اپنے سہر لینے کی بی جے پی کے لئے کوئی وجہہ نہیں ہے میرا ماننا ہے کہ وزیر اعظم ایسے لوگوں کو جیت اورشکست کے معنی بتائیں“۔

چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) نے جانکاری دی ہے کہ کویڈ19کی وجہہ سے کئی مہینوں سے بند مذہبی مقامات کو 16نومبر سے مہارشٹرا میں عقید ت مندوں کے لئے دوبارہ کھول دیاگیاہے