برلن : جرمنی میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ایرانی شخص کو ’مہلک کیمیکل سے حملہ کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس اور استغاثہ نے اتوار کو بتایا کہ 32 سالہ نوجوان اور ایک اور شخص کو ڈورٹمنڈ کے شمال مغرب میں واقع قصبہ کاسٹراپ راکسل سے حراست میں لیا گیا۔ایک مشترکہ بیان میں حکام نے کہا کہ ’شْبہ ہے کہ اس شخص نے اسلامی انتہا پسندی سے متاثر ہو کر ایک سنگین حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔