جرمنی کے علاوہ دیگر G-7ممالک بھی عطیات بڑھائیں، ڈبلیو ایچ او

   

نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی یافتہ ممالک کے گروپ G-7کے دیگر رکن ممالک پر کووڈ کی وبا سے نمٹنے میں اضافی تعاون کے لیے اخلاقی دباؤ ڈالے۔ ڈبلیو ایچ او کے ایک سینئر عہدیدار بروس ایلوارڈ نے کہا کہ جرمنی کو دیگر ملکوں پر زور دینا چاہیے کہ وہ بھی عطیات اور ویکسین فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایلوارڈ نے خبردار کیا کہ اگر کووڈ کی مزید لہریں آتی ہیں، تو اس کے نتیجے میں بد امنی پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس عالمی ادارے کو وبا سے نمٹنے کے لیے رواں سال ستمبر تک سترہ بلین یورو درکار ہیں، جن میں سے اب بھی بارہ بلین یورو کم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی اپنے حصے سے 1.3 بلین یورو زائد ادا کر چکا ہے۔