ملک میں تازہ انتخابات کے لئے عمران خان زوردے رہے ہیں ۔
لندن ۔ سال2019سے جلاوطن پاکستان مسلم لیگ نواز( پی ایم ایل این) سربراہ نواز شریف کی پاکستان واپسی متوقع ہے جیو نیوز نے یہ جانکاری دیتے ہوئے مزید کہاکہ ایک مرتبہ ان کے واپس آجانے کے بعد وہ پارٹی کی پارلیمنٹری بورڈ کی قیادت کریں گے تاکہ ملک میں مجوزہ صوبائی انتخابات کے لئے امیدوارو ں کو قطعیت دے سکیں ۔
جیو نیوز کے بموجب مذکورہ ملک کے داخلہ وزیر رانا ثناء اللہ نے لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے شریف کی واپسی پرتبصرہ کیاہے ۔
اس خبر میں ثناء اللہ کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ ’’ چند ایک پارٹی قائدین بشمول میں ‘ نوازشریف کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کو چلانے کے لئے ( بطور منسٹران) استعفیٰ دیں گے‘‘ ۔
ایسے وقت میں شریف کی پاکستان واپسی کی خبریں گشت کررہی ہیں جو خیبر پختوان ( کے پی) اورپنجاب میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہورہی ہیں جہاں پر عمران کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی ائی ) کی حکومتیں تھیں ۔ جیو نیوز نے ثنا ء اللہ کے حوالے سے کہاکہ شریف واپسی پرپنجاب کے دو صوبوں میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
عمران خان پچھلے سال اپریل میں وزیر اعظم کی حیثیت سے قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد میں شکست کے بعد برطرف ہوگئے تھے ۔
جی او نیوز رپورٹ کے مطابق ملک میں تازہ انتخابات کے لئے عمران خان زوردے رہے ہیں اور دعوی کررہے ہیں کہ قبل ازوقت انتخابات ہی پاکستان میں جاری معاشی او رسیاسی بحران کا واحد حل ہے ۔
جیو نیوز کے دعوی ہے کہ ایک اوربڑے انکشاف میں ثنا اللہ نے دعوی کیاہے کہ پاکستان کے سابق آرمی سربراہ جنرل ( ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوا اور سابق انٹلیجنس سربراہ لفٹنٹ جنرل ( ریٹائرڈ)فیض حامد نے جمعہ کے روز دفتر میں اپنی ’’ غلطیوں ‘‘ کا اعتراف کرلیا ہے ۔
جیو نیوز نے ثناء اللہ کے حوالے سے کہاکہ ’’نواز شریف کا واضح موقف ہے کہ ہم پر ظلم ہوا ہے اور اب جن لوگوں نے ظلم کیاہے انہوں نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیاہے‘‘ ۔
قبل ازیں دن میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک علیحدہ گفتگو میں داخلی وزیر نے سابق آر می او رانٹلیجنس پر ملک میں موجودہ ’’ بدحالی ‘‘ کا الزام عائد کیاہے ۔