حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) یوم عاشورہ کو الاوہ بی بی دبیر پورہ سے نکالے جانے والے بی بی کا علم جلوس کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے پرانے شہر میں ٹریفک تحدیدات عائد کی ہیں۔ 9 اگسٹ کو دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک ٹریفک تحدیدات رہیں گی۔ دبیر پورہ سنار گلی ٹی جنکشن سے ٹریفک کو الاوہ بی بی کی سمت جانے کی اجازت نہیں رہے گی جبکہ اس ٹریفک کو دبیر پورہ دروازہ ، گنگا نگر نالہ یاقوت پورہ کی سمت موڑ دیا جائے گا جبکہ شیخ فیض کمان کی سمت جانے کی ٹریفک کو اجازت نہیں رہے گی اور اس ٹریفک کا رُخ جبار ہوٹل دبیر پورہ برج ، چنچل گوڑہ کی سمت کردیا جائے گا۔ اعتبار چوک سے بڑا بازار کی سمت آنے والی ٹریفک کا رُخ کوٹلہ عالیجاہ اور پرانی حویلی کی سمت کردیا جائے گا۔ بی بی کا علم جلوس گنگا نگر یاقوت پورہ پہنچنے پر پرانی حویلی سے اعتبار چوک جانے والی ٹریفک کا رُخ چھتہ بازار ، دبیر پورہ اور سالار جنگ روٹری کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح مغلپورہ والٹا ہوٹل سے اعتبار چوک جانے والی ٹریفک کا رُخ بی بی بازار چوراہا سے پیرس کیفے اور تالاب کٹہ کی سمت کردیا جائے گا جبکہ جلوس اعتبار چوک پہنچنے پر مٹی کا شیر اور مدینہ سے اعتبار چوک آنے والی ٹریفک کا رُخ گلزار حوض مدینہ کی سمت کردیا جائے گا جبکہ جلوس کوٹلہ عالیجاہ پہنچنے پر مغلپورہ واٹر ٹینک سے چوک میدان خاں جانے والی ٹریفک کا رُخ حافظ ڈنکا مسجد، پیرس کیفے اور بی بی بازار کی سمت کردیا جائے گا اور جب بی بی کا علم جلوس چارمینار کے قریب پہنچنے پر ٹریفک کو شکر کوٹھ سے گلزار حوض جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور اس کا رُخ گھانسی بازار چیلہ پورہ اور اعتبار چوک، کوٹلہ عالیجاہ و پرانی حویلی کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح جلوس چارمینار پہنچنے پر نیا پل سے چارمینار کو جانے کی ٹریفک کو اجازت نہیں رہے گی اور اس کا رُخ مدینہ چوراہا سٹی کالج کی سمت کردیا جائے گا۔ جلوس منڈی میر عالم پہنچنے پر چادر گھاٹ روٹری ، نور خاں بازار، سالار جنگ میوزیم، سالار جنگ برج سے آنے والی ٹریفک کا رُخ موڑ کر سالار جنگ روٹری، نور خاں بازار کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح جلوس الاوہ سرطوق دارالشفاء پہنچنے پر چادر گھاٹ روٹری سے کالی قبر جانے والی ٹریفک کو اجازت نہیں رہے گی اور اس کا رُخ چادرگھاٹ رنگ محل، کوٹھی کی سمت کردیا جائے گا۔ ب