جمال خشوگی کی نعش کو لیجاتے ہوئے ایک آدمی سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ، ترکی ٹی وی کادعویٰ 

,

   

استنبول : ترکی کے ایک ٹی وی چینل نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کو نشر کیا ۔ جس میں اس نے دعوی کیا کہ اس فوٹیج میں جمال خشوگی کی نعش کو بڑے کالے بیاگس میں لیجایا جارہا ہے ۔۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پانچ سوٹ کیس اور دو بڑے کالے بیاگس سعودی قونصل خانہ سے باہر لے جارہا ہے ۔ ترکی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ان سوٹ کیس او ربیاگس میں جمال خشوگی کی نعش ہے ۔

ٹی وی نے مزید بتایا کہ ان سوٹ کیسوں اور بیاگس کو ایک چھوٹی بس میں منتقل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ جمال خشوگی کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں ۲؍ اکٹوبر کو قتل کیا گیا ۔ بعد ازاں ان کی نعش کے ٹکڑے کر کے ایسڈ کے ذریعہ ان کو گلا دیاگیا ۔