جمیل احمد کی سب انسپکٹر پولیس کے عہدہ پر ترقی ، تہنیت کی پیشکشی

   

کورٹلہ ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمیل احمد جنھوں نے 1984 ء میں کانسٹیبل کی حیثیت سے محکمہ پولیس سے وابستہ ہوئے 2011 ء تا 2016 ء تک ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر فائز رہے ۔ 2026 تا یکم جولائی اے ایس آئی کے طورپر میڈپلی ، رائیکل ، ملاپور ، ابراہیم پٹنم ، میٹ پلی اپنی خدمات انجام دیں۔ 30 جولائی 2026 ء کو سب انسپکٹر آف پولیس کے عہدہ پر ترقی کی ۔ جمیل احمد کے اے ایس آئی کے عہدہ سے ترقی کرتے ہوئے سب انسپکٹر آف پولیس کے عہدہ پر فائز ہونے پر اشوک کمار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال نے جمیل احمد کو بیاچ لگاکر مبارکباد پیش کی ۔ جمیل احمد جو گزشتہ 42 سال سے محکمہ پولیس سے وابستہ ہیں محکمہ پولیس میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔ جمیل احمد کے سب انسپکٹر آف پولیس کے عہدہ پر فائز ہونے پر کورٹلہ میں جو اُن کا آبائی مقام ہے اُن کے دوستوں ، رشتہ داروں ، بہی خواہوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اُن کے دوست محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ ، محمد عبدالرحیم اسسٹنٹ پروفیسر وظیفہ یاب نے اُنھیں مبارکباد پیش کی ۔