جنسی ہراسانی۔ برج بھوشن کی وجہہ سے خودکشی کے خیالات آتے تھے۔ پہلوان

,

   

متعدد مرتبہ سنگھ نے خاتون پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے انکار کیا اور دعوی کیا کہ اس کیس میں مجھے ”پھنسایا“ گیاہے۔


نئی دہلی۔سنسنی خیز معاملے میں دہلی پولیس کی جانب سے دائر چارج شیٹ کے بموجب سابق ڈبلیو ایف ائی چیف اور بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کی مبینہ جنسی ہراسانی کی وجہہ سے تناؤ اورخودکشی کے خیالات آنے کا ایک خاتون پہلوان نے دعوی کیاہے۔

سنگھ کی جانب سے مبینہ ردعمل اور ان کی پیش قدمی اور ’سمجھوتا“ سے انکار کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ 164کے تحت میٹروپولٹین مجسٹریٹ کے روبرو چھ شکایت کنندگان پہلوانوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے‘ جو 1599صفحات پر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔متعدد مرتبہ سنگھ نے خاتون پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے انکار کیا اور دعوی کیا کہ اس کیس میں مجھے ”پھنسایا“ گیاہے۔

واضح رہے کہ سی آر پی سی کی دفعہ 164کے تحت دیاگیا ایک بیان شواہد کے طور پر عدالت میں قابل قبول ہوگااور عدالت میں اس کو شواہد ایکٹ کے تحت تصدیق یا تردید کے طور پر استعمال کیاجاسکتا ہے۔

مبینہ جنسی ہراسانی‘ تعقب اور مجرمانہ منشاء کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے متاثرین میں سے ایک نے دعوی کیاکہ سنگھ کی کاروائی کے سبب وہ ”تناؤ“ کا شکار ہوگئی اور ”خودکشی کرنے کے خیالات شروع ہوگئے تھے“۔

مذکورہ پہلوان نے کہاکہ ”میں نے کہاکہ میں مرجاؤں گی مگر سنگھ کے پاس نہیں جاؤں گی۔ میں تناؤ میں چلی گئی۔ خودکشی کرنے کے خیالات میرے ذہن میں شروع ہوگئے تھے‘ کہ اگر میں اس سے نہیں ملی تو وہ مجھے کشتی لڑنے نہیں دیگا“۔

اس پہلوان نے دعوی کیاکہ جب اس نے ملاقات کرنے سے انکار کردیاتو ان کا نام وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سے نکال دیاگیا‘ وہیں دوسرے سارے ملاقات کے لئے چلے گئے۔

ایک علیحدہ بیان میں ایک او رمبینہ متاثرہ نے دعوی کیا ہے وہ اور دیگر خاتون پہلوان سنگھ کا سامنا ہونے کے خوف کے سبب گروپس کی شکل میں کھانے یا کسی اور چیز کے لئے باہر جایاکرتے تھے ”جو ہوٹل کے کواریڈار میں کسی بھی تنہا خاتون پہلوان کو دیکھ کر نامناسب لباس کے ساتھ چہل قدمی کرتا رہتا‘‘۔

جنسی ہراسانی کی ایک او رمبینہ متاثرہ لا دعو ی ہے کہ سنگھ کے ساتھ2009میں ’مفاہمت“ سے انکار کرنے کے بعد دوسالوں تک وہ رسلنگ کے میدان میں واپس نہیں لوٹ سکی۔اور شکا ت کنندہ نے س2021میں اس کی نامناسب پیش قدمی سے خاتون پہلوان کے انکار کے بعد اس کا کیریر ختم کردینے پر مشتمل سنگھ کی مبینہ دھمکی کا بھی دعوی کیاہے۔

مذکورہ پہلوان کا دعوی ہے کہ 2022میں سینئر نیشنل چمپیئن شپ کے لئے اس کے انتخاب مگر دستاویزات کی جانچ پر کچھ مسئلے کے پیش نظر سنگھ سے ملاقات کا استفسار کیاگیاتھا۔

سی آر پی سی کی دفعہ 164کے تحت دئے گئے بیان میں انہوں نے کہاکہ ”سنگھ کی مثال پر (ونود) تومر نے فائل میں اپنی دستاویزکی حیثیت کو تصدیق شدہ ’غیر تصدیق شدہ‘ میں تبدیل کردیااورنتیا جی(سنگھ)نے کہاکہ میں نے آپ سے کہاتھا کہ میں آپ کو کسی بھی ٹورنمنٹ میں کھیلنے نہیں دوں گا“۔

ڈبلیو ایف ائی کا برطرف اسٹنٹ سکریٹری تومر ہے۔ سنگھ کے ساتھ منگل کے روز دہلی میٹروپولٹین عدالت نے تومر کو بھی دو دن کی عبوری ضمانت دی ہے۔

دہلی پولیس نے ائی پی سی کی دفعات 506‘ 354ڈی 354اے اور 354کے تحت15جون کے روز چھ مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ایک چارج شیٹ دائر کی ہے۔تو مر پر ائی پی سی کی دفعہ 109کے علاوہ 354‘354اے اور 506کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔