ممبئی۔ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیزکے 13 دنوں میں عالمی باکس آفس پر907.54 کروڑ روپے کمائے ہیں۔پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اپنے آفیشل ایکس پیج پر ایٹلی ڈائریکشن کا تازہ ترین مجموعی عالمی باکس آفس ریکارڈ جاری کیا ہے ۔اور اس طرح بادشاہ نے باکس آفس پر راج کیا!” بینر پر پوسٹ کا عنوان ہے۔جوان7 ستمبر کو ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز ہوئی۔ایک ہائی اوکٹین ایکشن تھرلرفلم ایک ایسے شخص کے جذباتی سفرکا خاکہ پیش کرتی ہے جو معاشرے میں غلطیاں دورکرنے کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ وکرم راٹھور اور ان کے بیٹے آزاد کے دوہرے کردار میں ہیں۔اس میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سانیا ملہوترا، پریامانی، گریجا اوک، سنجیتا بھٹاچاریہ، لہر خان، عالیہ قریشی، ریدھی ڈوگرا، سنیل گروور اور مکیش چھابرا فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پریزنٹیشن، جوان گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے اورگورو ورما مشترکہ پروڈیوسر ہیں۔