جوبلی ہلز کے سابق انسپکٹر کی درخواست قبل از گرفتاری ہائی کورٹ میں مسترد

   

حیدرآباد۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس این تکارام جی نے جوبلی ہلز کے سابق انسپکٹر یو سرینواسلو ریڈی کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کو مسترد کردیا۔ سرینواسلو ریڈی امین پور کے ایک معاملہ میں جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں اور وہ معطلی میں ہیں۔ درخواست گذار نے 31 سالہ خاتون کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی تردید کی اور گرفتاری سے بچاؤ کے لئے راحت کی درخواست کی۔ سائبر آباد پولیس کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ سرینواسلو ریڈی کے خلاف شدید نوعیت کے الزامات ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر ناگیشور راؤ نے کہا کہ تحقیقاتی عہدیداروں نے ہاسپٹل ریکارڈ اور دیگر شواہد جمع کئے ہیں جس میں ڈیجیٹل ادائیگی اور کال ریکارڈنگ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید جانچ کیلئے ملزم کی تحویل کی درخواست کی۔ ضمانت دینے پر گواہوں پر اثر انداز ہونے اور شواہد سے چھیڑ چھاڑ کا اندیشہ ہے۔ جسٹس تکارام جی نے فریقین کی ستماعت کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا۔ 1؍F