حیدرآباد11اگست (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی بیوہ اور چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کی والدہ وجیہ اماں آج ایک حادثہ میں بال بال بچ گئیں۔ کرنول میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد وہ واپس ہورہی تھیں کہ گتی کے مقام پر ان کی کار کا ٹائر پھٹ گیا ۔ ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہوگئی تاہم ڈرائیور نے کنٹرول کرلیا جس کے نتیجہ میں ایک حادثہ ٹل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کار کی رفتار کم ہونے کے باعث کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ وجیہ اماں کو دوسری کار کے ذریعہ روانہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے حادثہ کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ر