توصیف کو لات مارنے کا اعتراف کرنے والے کنور نے دعوی کیاکہ اگر وہ ملزم کوسزا نہیں دیتا توہجوم اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کرتااور اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔
رانچی۔ جھارکھنڈ کے رانچی ضلع میں ایک ندی کے قریب نہانے والی عورت کے مبینہ ویڈیونکالنے پر بی جے پی لیڈر او رسابق رکن اسمبلی دیویندر کنور نے ایک نوجوان کو اٹھ بیٹھ کرایا اور اس کو لات ماری اور تھوک چاٹنے پر اس نوجوان کو مجبور کیاہے۔
یہ واقعہ6اگست کے روز پیش آیا اور سوشیل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائیرل ہوا ہے۔ تاہم پولیس نے کہاکہ اس ضمن میں انہیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس نوجوان کی پہنچان توصیف کی حیثیت سے ہوئی ہے جو ضلع دومکا کے سادھو دیھ گاؤں کا رہنے والا بتایاجارہا ہے۔
توصیف کو لات مارنے کا اعتراف کرنے والے کنور نے دعوی کیاکہ اگر وہ ملزم کوسزا نہیں دیتا توہجوم اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کرتااور اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔مذکورہ لیڈر کا دعوی ہے کہ موقع پر موجو د مقامی لوگوں کے غصہ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اس نے یہ قدم اٹھایاہے۔
کنور کے مطابق ندی کے قریب میں نہارہی عورتوں کے ویڈیوز بناتے ہوئے مقامی لوگو ں نے توصیف کو پکڑا اور مذکورہ لیڈر سے اس معاملے پر پنچایت منعقدکرنے کا استفسار کیا۔
درایں اثناء ہجوم میں موجود افراد میں سے ایک نے توصیف سے اس کاہی تھوک چاٹنے کو کہا۔بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ملزم کا دادد قریب میں ایک پھلوں کی اسٹال لگاتا ہے۔ کنور نے کہاکہ پنچایت کے بعد جان کو خطرہ پاکر وہ توصیف کو اپنے گھر لے گئے۔
تاہم واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیاہے اور لوگ بی جے پی لیڈر کے خلاف کاروائی کی مانگ کررہے ہیں۔کنور سال2019میں جار منڈی حلقہ سے بی جے پی امیدوار تھے مگر وہ ہار گئے۔
قبل ازیں اسی حلقہ سے 1995میں وہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 2000میں بی جے پی سے منتخب ہوئے تھے۔